Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 2

Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 2

Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 2

Novel : Rotha Hua Ishq
Writer Name : Ameer Hamza
Category : Kitab Nagri Special, Age Difference Novels,

اگر وہ تمہیں نہ ملی تو"۔۔۔۔۔؟؟؟ لیڈی کیتھرین اسکی کہانی جانتی تھیں۔۔۔۔ضامن نے انہیں خود ہی سب بتایا تھا۔۔۔۔۔۔اس سوال سے ضامن کے ماتھے پہ بل پڑے۔۔۔۔۔اسے یہ باتیں پسند نہ تھیں۔۔۔۔

"میں اسے ٹھونڈ لوں گا"۔۔۔۔۔۔وہ رکھائی سے بولا تھا۔۔۔ لیڈی کیتھرین چند لمحے خاموش ہوگئیں۔۔۔۔۔۔جیسے سوچ رہی ہوں کہ اگلا سوال پوچھیں یا نہیں۔۔۔۔پھر انہوں نے پوچھا لیں۔۔۔۔۔

"اور اگر تمہاری اس ٹیچر پریشے کی شادی ہوگئی ہوئی تو"۔۔۔۔؟؟؟ ضامن نے ناگواری سے انہیں دیکھا۔۔۔۔۔لب آپس میں پیوست ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔ہتھلیاں جمائے کھڑی کیتھرین اسکی سبز آنکھوں میں جھانک رہی تھیں۔۔۔۔۔ضامن نے نظریں ایک پل کے لیے جھکائیں۔۔۔۔پھر اٹھائیں تو وہ بدلی ہوئی سی تھیں۔۔۔۔۔

"کہتے ہیں پاکستان میں ہر روز لوگ مرتے ہیں۔۔۔۔۔کوئی کار ایکسیڈینٹ میں، کوئی بیماری سے، کوئی بھوک سے اور کوئی کسی دوسرے کے ہاتھوں سے۔۔۔۔۔اور اگر پریشے کی شادی ہوگئی ہو گی تو اسکا شوہر بھی انہیں میں سے کسی ایک موت کا شکار ہوجائے گا۔۔۔۔۔اب میں اسے اپنی مان بیٹھا ہوں اور مجھے چیزین بانٹنے کی عادت نہیں ہے"۔۔۔۔۔وہ سرد لہجے سے بولا تھا۔۔۔۔کیتھرین اسکی بات پہ شل رہ گئیں۔۔۔۔۔پھر وہ بدقت سنبھلیں۔۔۔۔۔۔

"اور اگر وہ اپنے شوہر کی وفا دار نکلی تو۔۔۔۔۔۔اسکے بعد بھی اسی کی رہی تو"۔۔۔۔؟؟؟ ضامن نے گردن ناں میں ہلائی

"ایسا ناممکن ہے۔۔۔۔۔میں اس پہ ہر چیز اتنی تنگ کردوں گا کہ اسکے پاس میری ہونے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچے گا۔۔۔۔۔۔میں اسکے ذہن سے ہر طرح کی وفا نکال دوں گا۔۔۔۔۔اسے کسی اور کا "ہونا" یا "رہنے"  نہیں دوں گا میں اسے ہر ایک سے چھین لوں گا۔۔۔وہ صرف میری ہے"۔۔۔۔۔۔اسکے سرد لہجے سے لیڈی کیتھرین کی ریڑھ کی ہڈی میں سنسنی دوڑ گئی۔۔۔۔۔چائے کا قہوہ اب جلنے لگا تھا۔۔۔۔۔جلی جلی سی خوشبو جیسے ہی کچن میں پھیلی تو لیڈی کیتھرین نے فوراً آنچ دھیمی کی اور پھر اس میں دودھ ڈال کر وہ دوبارہ ضامن کو دیکھا تو وہ کھڑا ہوچکا تھا۔۔۔۔۔

"کیا ہوا"۔۔۔۔؟؟؟ انہوں نے اچنبھے سے پوچھا۔۔۔۔۔

"جا رہا ہوں"۔۔۔۔۔ وہ قطعیت سے بولا۔۔۔۔۔

"میں نے چائے بنائی ہے تمہارے لیے اور تم جارہے ہو"۔۔۔۔۔؟؟ ضامن نے سپاٹ چہرے سے لیڈی کیتھرین کو دیکھا۔۔۔۔

"میں چائے پینا چاہتا تھا۔۔۔۔پر آپ کی باتوں نے مجھے کچھ پل کے لیے برہم کردیا ہے۔۔۔۔۔اور اب میرا دل ہر شے سے اچاٹ ہوگیا ہے۔۔۔۔میں جارہا ہوں"۔۔۔۔۔۔۔ وہ روٹھے بچے کی طرح کہہ کر داخلی دروازے کی طرف بڑھ گیا۔۔۔۔۔۔۔لیڈی کیتھرین سرد آہ بھر کر اسکی پشت دیکھتی رہ گئیں۔۔۔۔۔۔۔۔وہ غلط بول بیٹھی تھیں۔۔۔۔۔انہیں نجانے کیوں یہ بات بھول گئی کہ ضامن پریشے کو لے کر بہت حساس ہے۔۔۔۔۔وہ پریشے کو لے کر ناامیدی کی باتیں کبھی برداشت نہیں کرتا تھا۔۔۔۔۔۔لیڈی کیتھرین اپنے دوست کو ناراض ہوکر جاتے دیکھ بے بس ہوگئی تھیں۔۔۔۔۔پر وہ اسے منا لیں گی۔۔۔۔۔انہوں نے بنی بنائی چائے سینک میں بہا دی۔۔۔۔۔۔چائے وہ پیتی نہیں تھیں۔۔۔۔۔چائے بہا کر وہ کچن سے نکل کر اب اپنے کمرے میں جا رہی تھیں۔۔۔۔کافی پینے کا اب انکا دل نہیں تھا۔۔۔۔۔۔۔نیویارک کی یہ دوپہر آسودگی سے دو دوستوں کو ناراض ہوتے خاموشی سے دیکھ رہی تھی۔۔۔۔۔۔

Kitab Nagri start a journey for all social media writers to publish their writes.Welcome To All Writers,Test your writing abilities.
They write romantic novels,forced marriage,hero police officer based urdu novel,very romantic urdu novels,full romantic urdu novel,urdu novels,best romantic urdu novels,full hot romantic urdu novels,famous urdu novel,romantic urdu novels list,romantic urdu novels of all times,best urdu romantic novels.
 Rotha Hua Ishq Novel By Ameer Hamza Episode 2 is available here to download in pdf form and online reading.
Click on the link given below to Free download Pdf
Free Download Link
Click on download
give your feedback

ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔

Copyright reserved by Kitab Nagri 

Direct Link


Free MF Download Link




FoR Online Read

ناول پڑھنے کے بعد ویب کومنٹ بوکس میں اپنا تبصرہ پوسٹ کریں اور بتائیے آپ کو ناول کیسا لگا ۔ شکریہ

Komentar

Postingan populer dari blog ini

Mera Libas Hai Tu Novel By Saima Bakhtiyar Episode 10

Badla Novel Free Pdf By Iqra Habib

Jo Rasta Dil Ne Chuna Hai Novel Pdf By Asia Mirza