I'm Trully Yours Novel By Suneha Rauf Episode 16
I'm Trully Yours Novel By Suneha Rauf Episode 16
I'm Trully Yours Novel By Suneha Rauf Episode 16
اسے کھینچ کر دیوار کے ساتھ لگایا پیچھے کے ٹسلز قمر میں بری طرح لگے تھے جس کے نتیجے میں رابیل کے منہ سے سسکی برآمد ہوئی۔
تمہاری ہمت کیسے ہوئی اس طرح کا لباس پہننے کی.......؟
یہ لباس تم نے منتخب بھی کیسے کیا ایسے باہر جانے کے لیے غازیان نے اس کے چوڑیوں سے بھرے ہاتھوں کو تھام کر دیوار کے ساتھ لگایا نیم اندھیرے میں اس کے چہرے پر خوف وہ باخوبی دیکھ سکتا تھا۔
کیا بکواس کر رہا ہوں میں سنائی دے رہا ہے! اور یہ آئی کیسے تمہارے پاس میں نے تو نہیں لے کر دی تھی؟
وہ.... مج... لگا... زارا.. نے... وہ... لفظ ٹوٹ کر ادا ہو رہے تھے۔
غازیان کی پکڑ سخت ہوئی تھی اس کے ہاتھوں پر وہ کیسے بھول سکتا تھا وہ منظر جب وہ لڑکا رابیل کو گندی نظروں سے دیکھ رہا تھا نتیجے میں چار پانچ چوڑیاں ٹوٹ چکی تھی لیکن اسے ہوش کہاں تھی۔
تمہارا علاج میں گھر جا کر کرتا ہوں رابیل کے پورے جسم میں سنسنی سی بھر گئی غازیان کا ری ایکشن اتنا شدید ہو گا اسے اندازہ نہیں تھا یا شاید جانتے بوجھتے وہ نظرانداز کر گئی تھی آخر ہر عورت کو پتا ہوتا ہے کہ اس کے مرد کو کیا چیز پسند ہے اور کیا نہیں۔
پِن ہے پاس اس نے گہری سانس ہوا میں چھوڑ کر جیسے غصے کو قابو کرنا چاہا تھا۔
ہاں یہ بیگ.....
اس نے اس کا بیگ پکڑا اور پنز نکال کر قریب ہوا پیچھے سے ساڑھی کا پلو اٹھا کر پیچھے کا ایریا کور کیا اور ایک کندھے پر اس پلو کو پن اپ کیا مسئلہ اب دوسرے کاندھے کا تھا کچھ سوچتے اس کے سارے بال پیچھے سے لے آ کر اس کے دوسرے کاندھے پر ڈال کر اسے بھی کور کیا اب وہ کچھ مطمئن دکھائی دیتا تھا۔
یہاں سے اس وقت واپس نہ جانا میری مجبوری ہے رابیل کیونکہ میں اپنے دوست کا انتہائی اہم دن سپوئل نہیں کرنا چاہتا نہیں تو..... اس نے دھکا دیتے اسے چھوڑا قمر ایک بار پھر پیچھے دیوار سے لگی تھی اب کی بار اس کی آنکھوں میں آنسو چمکے۔
دو منٹ میں باہر آؤ۔
یہ ساڑھی تو عزاب بن گئی تھی اس کے لیے اس نے اس وقت کو کوسا جب اس نے یہ پہننے کا فیصلہ کیا تھا قمر سے اب درد کی ٹیسیں اٹھ رہی تھی آنسو پیتی باہر نکلی تو وہ باہر ہی کھڑا تھا۔
اس کے نکلتے ہی اس کا ہاتھ دوبارہ تھاما فنکشن کے احتتام تک یہ ہاتھ میرے ہاتھ سے نہ نکلے نہیں تو نتائج کی زمہ دار تم خود ہو گی بہت کچھ اسے باور کرواتا اسے لیتا دوبارہ حال میں اینٹر ہوا۔
ان سب ویب،بلاگ،یوٹیوب چینل اور ایپ والوں کو تنبیہ کی جاتی ہےکہ اس ناول کو چوری کر کے پوسٹ کرنے سے باز رہیں ورنہ ادارہ کتاب نگری اور رائیٹرز ان کے خلاف ہر طرح کی قانونی کاروائی کرنے کے مجاز ہونگے۔
Copyright reserved by Kitab Nagri
ناول پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئےامیجز پرکلک کریں 👇👇👇
Komentar
Posting Komentar