Dil Tera Aseer Novel By Sajeela Nisar Episode 8
Dil Tera Aseer Novel By Sajeela Nisar Episode 8 Dil Tera Aseer Novel By Sajeela Nisar Episode 8 Novel : Dil Tera Aseer Writer Name : Sajeela Nisar Category : Kitab Nagri Special " خخ-خان ...." وہ ہکلائی تهی اور اردگرد دیکها تو کوئی بهی نہیں تها اس کو ان کی غداری پر بےتحاشا غصہ آیا اور ان سے ناراضگی کا سوچتے ایک بار خان کا سوچا جس سے بچنا ناممکن سا کام لگ رہا تها اسی لیے ان دونوں سے بدلا لینے کا ارادہ پس پشت رکهتے خان کو دیکها " کس چیز کا شور مچا رکها تها معلوم نہیں سورہا تها میں مجهے سخت ناپسند ہیں میری نیند میں خلل ڈالنے والے لوگ ...." وہ چباتے ہوئے بولا تو اس نے کڑوا گهونٹ بهرا اور چہرہ جهکایا " وہ د-دارم خان اور عیشال خان کے اسرار پر کهلینے آئی تهی ...." وہ مشکل سے بولی اور اپنی پوزیشن کو دیکها جو خان کے جوبصورت چہرے پر نظریں ٹکانے کی وجہ سے محسوس نہ کر سکی خود کو ملامت کرتی پیچهے ہونے لگی کہ خان نے اس کی کمر میں ہاتھ ڈال کر اس کا ارادہ ناکام بنایا اور تهوڑی سے پکڑ کر اس کا چہرہ اوپر اٹهایا " آپ بچی تو نہیں کہ میں ہر چیز سمجهاوں ..."